Start of content

مائی ہیلتھ ریکارڈ کے بارے میں اردو میں معلومات

اس صفحے پر ترجمہ شدہ معلومات ہیں تاکہ آپ اپنی زبان میں مائی ہیلتھ ریکارڈ (My Health Record) کے بارے میں زیادہ جان سکیں۔

مائی ہیلتھ ریکارڈ (My Health Record) کیا ہے؟

مائی ہیلتھ ریکارڈ آپ کے لیے، ایک ہی جگہ پر، اپنی صحت کی تفصیلات کو محفوظ طریقے سے کنٹرول کرنا ممکن بناتا ہے۔

اس کا مطلب ہے، ہنگامی حالات سمیت جب بھی اور جہاں بھی ضرورت ہو، آپکی صحت کی اہم تفصیلات دستیاب ہوتی ہیں۔

مائی ہیلتھ ریکارڈ میں شامل معلومات

مائی ہیلتھ ریکارڈ آپ سے، آپکو صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں سے اور میڈی کیئر (Medicare) سے صحت کی تفصیلات اکٹھی کرتا ہے۔

جی پی ڈاکٹروں، سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور فارماسسٹوں جیسے صحت کی خدمات فراہم کرنے والے پیشہ ور آپکی صحت سے متعلق کلینیکل دستاویزات شامل کر سکتے ہیں، بشمول ان کے:

  • آپکے ڈاکٹر آپکی صحت کا خلاصہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں جسے ہیلتھ سمری کہتے ہیں۔ یہ ان نئے ڈاکٹروں یا صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک مفید حوالہ ہے جن کے پاس آپ جائیں

  • ہسپتال سے رخصت ہونے پر ملنے والا طبی خلاصہ

  • ٹیسٹوں، مثلا" خون کے ٹیسٹوں، اور سکینز کی رپورٹیں

  • وہ ادویات جو آپکے ڈاکٹر نے آپ کے لیے تجویز کی ہوں

  • آپکے ڈاکٹر/ڈاکٹروں کی جانب سے دوسرے معالجین کے لیے حوالے (ریفرل)

میڈی کیئر کی تفصیلات

جب آپکا ریکارڈ بن جاۓ تو اس میں پچھلے دو سالوں تک کی میڈی کیئر سے حاصل کردہ تفصیلات شامل کی جا سکتی ہیں۔ اس میں ڈاکٹروں سے ملاقاتوں، ٹیسٹوں اور ادویات جیسی طبی خدمات کے کلیم، اعضا کے عطیے کے بارے میں آپکے فیصلے اور آپکو لگے ہوۓ حفاظتی ٹیکوں کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں۔

اپنے اختیار میں رکھیں کہ آپکی طبی تفصیلات کون دیکھ سکتا ہے

مائی ہیلتھ ریکارڈ میں آپکو ایک فہرست نظر آتی ہے کہ کس نے آپکا ریکارڈ دیکھا ہے اور کب دیکھا ہے۔ اگر آپ اپنی تفصیلات کو زیادہ حد تک راز میں رکھنا چاہتے ہوں تو آپ معلومات تک رسائی پر ایک کوڈ لگا کر یہ محدود بنا سکتے ہیں کہ کون آپکا ریکارڈ یا اس میں شامل انفرادی دستاویزات دیکھ سکتا ہے، اور آپ دستاویزات کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

پہلی بار اپنے مائی ہیلتھ ریکارڈ میں لاگ ان کریں

اپنا مائی ہیلتھ ریکارڈ دیکھنے کے لیے myGov کو استعمال کریں۔ myGov آسٹریلین حکومت کی جانب سے کئی آن لائن خدمات استعمال کرنے کا محفوظ طریقہ ہے۔ 

  1. my.gov.au پر جا کر اپنے myGov اکاؤنٹ میں سائن ان کریں

  2.  ‘Services’ (سروسز) چنیں

  3. ‘Link another service’  )ایک اور سروس کو لنک کریں( چنیں

  4. ‘My Health Record’ ) مائی ہیلتھ ریکارڈ( چنیں

  5. اپنی شناخت کی تصدیق کریں.

اگر آپکا myGov اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ my.gov.au پریہ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

یہ وسائل ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں 

آپ اردو  میں یہ بروشر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

  • بروشر - آپکی صحت کی تفصیلات بحفاظت، ایک جگہ پر

  • فلائر – آپکی صحت کی تفصیلات بحفاظت، ایک جگہ پر

  • کتابچہ – آپکی صحت کی تفصیلات کون دیکھ سکتا ہے

  • کتابچہ – آپکی صحت کی تفصیلات کیسے محفوظ رکھی جاتی ہیں

ہم سے رابطہ کریں

 کیا آپکو مدد کی ضرورت ہے؟ مندرجہ ذیل تفصیلات استعمال کر کے ہم سے رابطہ کریں۔

بذریعہ فون

مائی ہیلتھ ریکارڈ ہیلپ لائن (Help line)  - 1800 723 471 (آپشن 1)

یہ ہیلپ لائن دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔

مفت کل (موبائل فون سے کال کرنے پر پیسے لگتے ہیں)۔

اگر آپ کو اردو میں مدد کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس (Translation and Interpreting Service)  کو  131 450پر فون کریں۔

سماعت اور گویائی میں مدد کے لیے نیشنل ریلے سروس (National Relay Service)  سے رابطہ کریں یا 1300 555 727 پر فون کریں۔

تحریری رابطہ

My Health Record
GPO Box 9942
Sydney NSW 2000

myGov یا میڈی کیئر کے بارے میں سوالات

اگر آپ myGov یا میڈی کيئر کے بارے میں سوال کرنا چاہتے ہیں توmyGov  ہیلپ ڈیسک (myGov Helpdesk) سے رابطہ کریں۔

رازداری کے بارے میں شکایت کرنا 

اگر آپ پہلے ہی My Health Record کے حوالے سے رازداری کی شکایت کر چکے ہیں اور آپ شکایت پر ردعمل سے خوش نہیں ہیں تو آپ آفس آف دی آسٹریلین انفارمیشن کمیشنر (Office of the Australian Information Commissioner (OAIC)) سے شکایت کر سکتے ہیں۔

آسٹریلین ڈیجیٹل ہیلتھ ایجنسی (Australian Digital Health Agency) کی طرف سے رابطہ

آسٹریلین ڈیجیٹل ہیلتھ ایجنسی، مائی ہیلتھ ریکارڈ کے سسٹم آپریٹر (System Operator) کی حیثیت سے، پہلے ایک فرد کی طرف سے رابطے کے بغیر خود ای میل، ایس ایم ایس یا فون کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کر کے حسّاس ذاتی تفصیلات نہیں مانگتی، ویب پیجز کے لنکس پر جانے کے لیے نہیں کہتی اور نہ ہی مائی ہیلتھ ریکارڈ میں لاگ ان کی تفصیلات مانگتی ہے۔

بعض محدود حالات میں سسٹم آپریٹر کا ایک مجاز نمائندہ عام لوگوں سے رابطہ کر سکتا ہے، مثال کے طور پر: 

  • جب پہلے ایک فرد مائی ہیلتھ ریکارڈ ہیلپ لائن سے رابطہ کر چکا ہو اور ایک مخصوص مسئلے کے حل کے لیے ایجنسی کا واپس فون کرنا ضروری ہو۔

  • جب ایک صارف نے یہ چنا ہو کہ اسکے مائی ہیلتھ ریکارڈ تک رسائی کی صورت میں اسے ایس ایم ایس یا ای میل پر مطلّع کیا جاۓ۔ 

  • اگرچہ عام طور پر ایسا ہوتا نہیں، لیکن جب سسٹم آپریٹر کو سسٹم سے متعلق کسی مسئلے کے انتظام یا حل کے لیے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو۔

سسٹم آپریٹر کا مجاز نمائندہ ہمیشہ پہلے شناخت کی تصدیق کی کارروائی مکمل کرے گا اور اس کے بعد ہی معاملے پر بات کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کو فکر ہے کہ آپکے مائی ہیلتھ ریکارڈ کے حوالے سے آپکے ساتھ دھوکا کرتے ہوۓ ایس ایم ایس یا ای میل پر رابطہ کیا گیا ہے تو آپکو تفتیش کی غرض سے فوری طور پر اس پیغام اور مشتبہ فون کالوں کی اطلاع My Health Record  سسٹم آپریٹر کو 1800 723 471  پر دینی چاہیئے۔ دھوکے کی اطلاع ' Scamwatchدھوکے کی اطلاع کے لیے صفحہ'  (Scamwatch report a scam page) پر آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن (Australian Competition and Consumer Commission) کو بھی دی جا سکتی ہے۔